میں سعودی عرب پر اسلحہ کی پابندی کی حمایت کروں گا، ولندیزی وزیر خارجہ

یمن اور سعودی عرب کے معاملات میں  ہالینڈ کا کردار محدود سطح کا ہے

میں سعودی عرب پر اسلحہ کی پابندی کی حمایت کروں گا، ولندیزی وزیر خارجہ

ہالینڈ کے وزیر خارجہ اسٹیف بلاک  کا کہنا ہے کہ وہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سعودی عرب  پر اسلحہ خریدنے کی پابندیوں کا دفاع کریں گے۔

بلاک نے ایوان نمائندگان میں کل پیش کردہ اور ایک بڑی اکثریت کے ووٹوں  کے ساتھ قبول کردہ "یمن میں فائر بندی" اور "سعودی عرب پر اسلحہ کی پابندی"  پر مبنی بل کے  حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کو  وضاحت پیش کی۔

سعودی عرب پر اسلحہ  کی پابندی کے بارے میں اپنے اس سے قبل کے خیالات میں تبدیلی نہ آنے کی وضاحت کرنے والے بلاک نے کہا کہ "چونکہ اس بل کی منظوری  پارلیمنٹ نے دے دی ہے  لہذا میں  سلامتی کونسل میں بھی اسی مؤقف کا مظاہرہ کروں گا۔  لیکن اس چیز کا زیادہ فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ یمن اور سعودی عرب کے معاملات میں  ہالینڈ کا کردار محدود سطح کا ہے۔"

یمن میں حالات کے "انتہائی خوفناک اور ڈرامائی " ہونے کا ذکر کرتے ہوئے بلاک نے بتایا کہ میں سلامتی کونسل میں  یمن میں فائر بندی اور اس کو انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت کے معاملات میں اپنے  مؤقف کا مظاہرہ کروں گا ، ان حالات کے مرتکب افراد  بیانک جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں