کیمرون: اغوا شدہ 79 طلبا٫ بمعہ ڈرائیور رہا کر دیئے گئے

کيمرون میں اغواء کيے گئے 79 طلباء اور ڈرائیور کو بازياب کرا ليا گيا ہے جس کی اطلاع وزير اطلاعات عيسٰی باکرے چيروما نے دی

کیمرون: اغوا شدہ 79 طلبا٫ بمعہ ڈرائیور رہا کر دیئے گئے

کيمرون میں اغواء کيے گئے 79 طلباء اور ڈرائیور کو بازياب کرا ليا گيا ہے۔

 يہ اطلاع کيمرون کے وزير اطلاعات نے آج دی ہے۔

 عيسٰی باکرے چيروما نے البتہ اس بارے ميں مزيد تفصيلات بيان نہيں کيں۔

 اسکول کے بچوں کے اغواء کی يہ واردات کيمرون کے ايک ايسے خطے ميں گزشتہ پیر کے  روز ہوئی جہاں انگريزی زبان بولی جاتی ہے۔

 کيمرون کے زيادہ تر علاقوں ميں فرانسيسی زبان بولی جاتی ہے اور داخلی سطح پر ان دنوں کشيدگی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہيں۔

 ان  طلباء کو شمال مغربی بيمينڈا خطے کے ايک سيکنڈری اسکول سے اغواء کيا گيا تھا۔



متعللقہ خبریں