کینیڈا میں 6.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے

شمالی امریکہ کے ملک کینیڈا میں 6.6کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

کینیڈا میں 6.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے

شمالی امریکہ کے ملک کینیڈا میں 6.6کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکی زولوجک ریسرچ سینٹر USGS کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے جنوب مغربی بندرگاہ والے قصبےپورٹ ہارڈی  سے 218 کلو میٹر مسافت پر کھلے سمندر میں 6.6 کی شدت سے  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کی گہرائی سمندر کے پیندے سے 11 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے کے بعد بلند سمندری لہروں کی وارننگ نہیں دی گئی۔

زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تا حال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں