نائجیریا، دو گروہوں کے درمیان مسلح جھڑپ میں 55 افراد ہلاک

قدونہ صوبے کے علاقے کاجورو میں دو  گروہوں کے درمیان مسلح  تصادم ہوا

نائجیریا، دو گروہوں کے درمیان مسلح جھڑپ میں 55 افراد ہلاک

نائجیریا میں قدونہ صوبے میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپ میں 55 افراد ہلاک ہو گئے۔

نائجیریا کی خبر ایجنسی کی خبر کے مطابق صوبہ قدونہ کے ترجمان  احمد عبدالرحمان  کا کہنا ہے کہ  مذکورہ صوبے کے علاقے کاجورو میں دو  گروہوں کے درمیان مسلح  تصادم ہوا۔

انہوں  نے بتایا ہے کہ اس جھڑپ میں 55 افراد  ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں زخمی ہو گئے۔

اس واقع کے حوالے سے 22 افراد کے زیر حراست لیے جانے کی اطلاع دینے والے عبدالرحمان نے  علاقے میں کرفیو نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں