ڈونلڈ ٹرمپ: خاشقجی کی موت کی تصدیق سعودی حکومت کا ایک مثبت قدم ہے، لیکن وضاحت لازمی ہے

سعودی پرنس محمد بن سلمان سے بات چیت کے بعد امریکہ اپنے فیصلے کا اعلان کرے گا

ڈونلڈ ٹرمپ: خاشقجی کی موت کی تصدیق سعودی حکومت کا ایک مثبت قدم ہے، لیکن وضاحت لازمی ہے

صدرِ امریکہ  ڈونلڈ ٹرمپ  کا  کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے ساتھ جو ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت کی خبر کی تصدیق کے ر دعمل میں کہا گو کہ سعودی عرب ہمارا اتحادی ہے مگر یہ واقع نا قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جمال خاشقجی کی ہلاکت کی  تصدیق  ایک بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا  کہ صحافی کی موت پر سعودی عرب کی وضاحت قابل اعتبار ہے۔  لیکن ہمارے جائزے فی الحال مکمل نہیں ہوئے  اسوقت کسی ختمی نتیجے تک پہنچنا قبل از وقت ہو گا، ہمارے خیال میں  خاشقجی کے قتل میں تیسری پارٹی ملوث ہے،  میں اس معاملے میں سعودی ولی عہد  سے بات چیت کروں گا،  میرا نہیں خیال کہ سعودی حکومت اس میں غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، ہم اس ملک سے  بعض سوالات کا جواب  مانگیں گے اور اس معاملے پر ایوان کے ہمراہ مل کر کاروائیاں کی جائینگی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی پرنس محمد بن سلمان سے بات چیت کے بعد ہم اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کی ڈیل ختم نہیں ہوگی کیوں کہ ہتھیاروں کی ڈیل خطے میں ایرانی اثرو رسوخ ختم کرنے کے لیے ضروری ہے، ہم اس کے بجائے اس ملک پر بعض پابندیاں عائد کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ بروقت اور شفاف انصاف کی وکالت کرتے ہیں، تحقیقات سے متعلق سعودی عرب کا اعلان قابل ستائش ہے تاہم جمال خاشقجی سے متعلق عالمی تحقیقات پر نظر رکھیں گے۔

ٹرمپ نے ایک سوال کہ آیا کہ سعودی عرب کی موجودہ تحقیقاتی کاروائیاں "قابل بھروسہ " ہیں یا نہیں کہ جواب میں کہا کہ" ہم اس سلسلے میں داخل ہوئے ہیں، ترکی پہلے سے ہی اس میں شامل ہے، یہ ایک خوفناک  واقع ہے جس کو نظرِ انداز نہیں کیا جا سکتا۔ "

دریں اثناء وائٹ ہاؤس نے صحافی کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

جس میں کہا  گیا ہے کہ" سعودی حکومت کی  اس معاملے  کے حوالے سے موجودہ وضاحت قابلِ قبول ہے، ہم انصاف کو شفاف اور اصولوں کے مطابق  وضع کیے جانے کی خاطر اس معاملے پر نظر رکھیں گے،  سینیئر صحافی کی ہلاکت افسوسناک ہے، ہم ان  کے لواحقین اور منگیتر سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔"

امریکی صدر نے  خاشقجی کی موت کے بارے میں ریاض انتظامیہ کے اعلان کو "اعتماد افروز" قرار دیا ہے توسینٹ اور ایوان نمائندگان  کی اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ  مذکورہ  معلومات "مشکوک"  ہیں۔  بعض سینیٹرز نے ٹرمپ سے میگنٹسکی قانون کے دائرہ کار میں تحقیقات کرانے کی اپیل کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں