سنگارپور سے نیویارک کے لیے دنیا کی طویل ترین نان سٹاپ پرواز کا آغاز

سنگاپور سے نیویارک کا سفر 15000 کلومیٹر طویل ہے اور یہ فاصلہ تقریباً 19 گھنٹے میں طے کیا جائے گا۔ سنگاپور ایئرلائنز نے پانچ سال بعد اپنا یہ روٹ دربارہ متعارف کروایا ہے۔ پانچ سال قبل یہ پرواز اس لیے بند کر دی تھی کہ اس پر بہت زیادہ خرچ آرہا تھا

سنگارپور سے نیویارک کے لیے دنیا کی طویل ترین نان سٹاپ پرواز کا آغاز

دنیا کی طویل ترین نان سٹاپ پروازگزشتہ روز سنگاپور سے نیویارک روانہ ہو گئی ۔

سنگاپور سے نیویارک کا سفر 15000 کلومیٹر طویل ہے اور یہ فاصلہ تقریباً 19 گھنٹے میں طے کیا جائے گا۔

سنگاپور ایئرلائنز نے پانچ سال بعد اپنا یہ روٹ دربارہ متعارف کروایا ہے۔ پانچ سال قبل یہ پرواز اس لیے بند کر دی تھی کہ اس پر بہت زیادہ خرچ آرہا تھا۔

قنطاس ایئرویز نے رواں سال پرتھ سے لندن تک اپنی 17 گھنٹے پر مشتمل نان سٹاپ پرواز کا آغاز کیا تھا جبکہ قطر ایئرویز آکلینڈ سے دوحا ساڑھے 17 گھنٹے کی نان سٹاپ پرواز فراہم کر رہی ہے۔

سنگاپور ایئرلائنز (ایس آئی اے) کا کہنا تھا کہ مسافروں کی جانب سے نان سٹاپ سروسز کی مانگ تھی، جس کی وجہ سے سٹاپ اوور کے مقابلے میں وقت کی بچت ہوتی ہے۔



متعللقہ خبریں