دنیا جان لے کہ میرے قتل کی سازش میں ٹرمپ انتظامیہ ملوث تھی :مادورو

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو  نےکہا کہ میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں  کہ  میرے قتل کا حکم  وائٹ ہاوس کے ذریعے حکومت کولومبیا کو دیا گیا تھا  لیکن  دشمن یاد رکھیں کہ وہ میرا ایک بھی بال بیکا نہیں کر سکتے

دنیا جان لے کہ میرے قتل کی سازش میں ٹرمپ انتظامیہ ملوث تھی :مادورو

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو  نے الزام لگایاہے کہ اُن کے قتل کی سازش میں   ٹرمپ انتظامیہ   ملوث ہے ۔

 مادورو نے یہ بات  سرکاری ٹیلی ویژن   پر   ایک گفتگو کے دوران     کہی  اور کہا کہ میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں  کہ  میرے قتل کا حکم  وائٹ ہاوس          کے ذریعے  حکومت کولومبیا کو دیا گیا تھا  لیکن  دشمن یاد رکھیں کہ وہ میرا ایک بھی بال بیکا نہیں کر سکتے ۔

  اس سال اگست میں   دارالحکومت کار اکاس میں ایک فوجی پریڈ کے دوران مادورو پر قاتلانہ حملے  کی ناکام کوشش کی گئی تھی جس میں  7  فوجی  زخمی ہو گئے تھے ۔

 اس  حملے کی ذمے داری  مادورو نے امریکی انتظامیہ  اور کولومبیا کے سابق صدر  ہُوان  مانویل سانتوس پر ڈالی تھی  جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں