گمشدہ سعودی صحافی خاشقجی کے بارے میں ہم ترکی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، ٹرمپ

صحافی جمال خاشقجی   کے قونصل خانے میں داخل ہونے کا پتہ چلا ہے مگر اس کے باہر آنے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے

گمشدہ سعودی صحافی خاشقجی کے بارے میں ہم ترکی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ وہ  لاپتہ  سعودی   صحافی جمال خاشقجی  کے معاملے میں ترکی کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی   کے انجام کے بارے میں مزید ایک اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے  دو اکتوبر کو سعودی عرب کے استنبول قونصل خانے  جانے کے بعد سے ابتک کوئی اطلاع  نہ ملنے والے امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے صحافی۔ کالم نگار   جو کہ سعودی شہری بھی ہیں کے بارے میں اعلی سطحی سعودی حکام سے بات چیت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ "یہ ایک انتہائی خراب صورتحال ہے" ہم اس موضوع پر سعودی حکام سے جواب کے منتظر ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی   کے معاملے کے ان کے لیے "ایک انتہائی اہم معاملہ" ہونے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ ' میں اس شخص کی منگیتر کو وائٹ ہاوس میں ملاقات کا متمنی ہوں۔'

خاشقجی کے گم ہونے کے بارے میں وسیع پیمانے کی تحقیقات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امریکی صدر نے یاد دہانی کرائی کہ صحافی جمال خاشقجی   کے قونصل خانے میں داخل ہونے کا پتہ چلا ہے مگر اس کے باہر آنے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جمال خاشقجی کے بارے میں  ہم ترکی کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور وہ اس معاملے کی مکمل  چھان بین کر کے ہی رہیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں