امریکہ اپنا دبدبہ کھو چکا ہے: گوٹیرس

اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے  کہا ہے کہ ماضی میں   امریکہ عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا تھا مگر   آج  تجارت اور دیگر موضوعات   میں الجھا ہوا ہے جس سے اس کا دبدبہ کم ہو چکاہے

امریکہ اپنا دبدبہ کھو چکا ہے: گوٹیرس

اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے  کہا ہے کہ  دنیا پر امریکی دبدبہ کم ہو گیاہے۔

 گوٹیرس نے   اس بات کا اظہار اٹلانٹک نامی جریدے  سے گفتگو کرتےہوئے   کیا ۔

 سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ماضی میں   امریکہ عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا تھا مگر   آج  تجارت اور دیگر موضوعات   میں الجھا ہوا ہے ۔

  انہوں نے   واضح کیا کہ  دنیا اس وقت انتشارکا شکار ہے   جبکہ امریکی انتظامیہ   اس وقت   اپنی قائدانہ وصف کھو چکی ہے  اور اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں وہ سرد جنگ کے خاتمے کے وقت تھی ۔



متعللقہ خبریں