امریکہ میں جنونی شخص نے فائرنگ کردی،5 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا اور بعد میں خود بھی خود کو گولی ماردی

امریکہ میں جنونی شخص نے فائرنگ کردی،5 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق، یہ ہلاکتیں بظاہر خاندانی جھگڑے کا نتیجہ دکھائی دیتی ہیں کیونکہ ہلاک شدگان میں حملہ آور کی بیوی بھی شامل ہے۔

 فائرنگ کے بعد مبینہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

 یہ واقعہ وسطی کیلیفورنیا کے علاقے بیکرزفیلڈ میں پیش آیا۔

 یہ بھی بتایا گیا کہ حملہ آور نے اُس ایک شخص کو بھی تعاقب کر کے ہلاک کیا جس نے اُسے گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا تھا۔

 حملہ آور نےان پانچوں افراد کو مختلف مقامات پر گولی ماریں۔



متعللقہ خبریں