مالی:فوج اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں جاری،50 ہزار افراد متاثر

افریقی ملک مالی  میں اس سال   فوجیوں اور مسلح  گروہوں کے درمیان جھڑپوں  میں 50 ہزار افراد متاثر ہوئے

1047768
مالی:فوج اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں جاری،50 ہزار افراد متاثر

افریقی ملک مالی  میں اس سال   فوجیوں اور مسلح  گروہوں کے درمیان جھڑپوں  میں 50 ہزار افراد متاثر ہوئے۔

 مقامی  ذرائع ابلاغ  کے مطابق ، تقریباً  20 ملین   آبادی کے حامل ملک مالی میں سلامتی  ایک اہم مسئلہ ہے   کہ جہاں ہونے والی جھڑپوں سے انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

 پر تشدد واقعات کی روک تھام کےلیے حکومت  اور شمالی حصوں  کی  آزادی کےلیے  سرگرم عمل  مسلح گروہوں کے  درمیان  الجزائر  اور  چاڈ میں  مذاکرات  کے نتیجے میں امن معاہدے کے باوجود نسلی تشدد جاری ہے ۔

 دارالحکومت باماکو،کیدال،میناکا،گاو،ٹمبکٹو  اور دیگر شہروں میں فوج اور مسلح گروہوں کے درمیان  جھڑپوں سے اب تک 50  ہزار سے زائد افراد  نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں