فضائی کمپنیاں ایرانی فضائی حدود کے استعمال میں محتاط رہیں: امریکہ کا انتباہ

امریکہ نے فضائی کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران کی فضائی حدود میں پرواز کے دوران خبردار رہیں

فضائی کمپنیاں ایرانی فضائی حدود کے استعمال میں محتاط رہیں: امریکہ کا انتباہ

امریکہ  نے فضائی کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران کی فضائی حدود میں پرواز کے دوران خبردار رہیں کیونکہ دسمبر 2017 میں ایک امریکی طیارے کی شناخت نہ ہونے پر لڑاکا طیاروں کی جانب سے اُس کے راستے میں رخنہ اندازی کی گئی تھی۔

نئی ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ شامی تنازعے  سے مربوط عسکری سرگرمیاں بھی ایران کی فضائی حدود یا اُس کے راستے انجام پا رہی ہیں۔

رواں سال  مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تاریخی جوہری معاہدے سے علیحدگی اور گزشتہ ماہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد ہونے کے بعد ایران اور امریکہ  کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہری ہوا بازی   کے   ادارے  کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کے راستے پروازوں کی منصوبہ بندی کے وقت امریکہ  اور ایران کے درمیان بگڑے تعلقات کو مدّ نظر رکھا جانا چاہیے۔

امریکی وزارت خارجہ نے گرفتاریوں اور جبری حراست کے خطرے کے سبب اپنے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 اسی طرح وزارت خارجہ نے دہشت گردی اور مسلح تنازعے کے خطرات کے پیش نظر امریکی شہریوں پر عراق کے سفر سے بھی گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں