ووسٹوک-2018 کی تیاریاں،3 لاکھ روسی فوجی شریک ہونگے

روس، تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں کرنے جارہاہے جس کے لئے روسی افواج کی تیاراں عروج پر ہیں جبکہ ان  مشقوں میں3 لاکھ فوجی حصہ لیں گے

ووسٹوک-2018  کی تیاریاں،3 لاکھ روسی فوجی شریک ہونگے

روس، تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں کرنے جارہاہے جس کے لئے روسی افواج کی تیاراں عروج پر ہیں جبکہ ان  مشقوں میں3 لاکھ فوجی حصہ لیں گے ۔

خبر  کے مطابق، روسی وزیر دفاع سیرگی شوئیگو ایک ہفتے طویل ان مشقوں  میں 3 لاکھ فوجی حصہ لیں گے جن میں چینی دستے بھی شامل ہیں۔

 ان کے بقول اس کے علاوہ 36 ہزار عسکری گاڑیاں، ایک ہزار جنگی جہاز اور80 بحری جہاز بھی ووسٹوک 2018 نامی ان مشقوں کا حصہ ہوں گے۔

 دوسری جانب روسی حکام نے ان الزامات کو بھی رد کر دیا ہے کہ ان مشقوں سے مغربی دفاعی اتحاد کے کسی رکن ملک کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہو گا بلکہ ان مشقوں کا مقصد روس کی جنگی استعداد میں اضافہ کرناہے ۔

 



متعللقہ خبریں