روس میں تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

مشرقی سائیبریا کے ملٹری ڈسٹرکٹ میں منعقدکی جانیوالی ان ایکسرسائزز میں چین سے تین ہزار ہزاروسے زائد فوجیوں نے شرکت کی اور جدید ہتھیاروں سے لیس فوجی جوانوں نے درجنوں کومبیٹ گاڑیوں اور ٹینکس سمیت مشق میں حصہ لی

1047324
روس میں تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی  مشقیں  آج سے  شروع ہو گئی ہیں جس میں لاکھوں فوجی جوانوں نے بھاری اسلحے اور جدید جہازوں کے ساتھ ایکسر سائز میں حصہ لیتےدکھائی دے رہے ہیں۔

روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو کے مطابق ایک ہفتے طویل ان مشقوں  میں  3 لاکھ فوجی،36 ہزار فوجی گاڑیاں،ایک ہزار طیارے اور 80 جنگی جہاز مشقوں میں حصہ لیں گے جن میں چینی دستے بھی شامل ہیں۔

مشرقی سائیبریا کے ملٹری ڈسٹرکٹ میں منعقدکی جانیوالی ان ایکسرسائزز میں چین سے تین ہزار ہزاروسے زائد فوجیوں نے شرکت کی اور جدید ہتھیاروں سے لیس فوجی جوانوں نے درجنوں کومبیٹ گاڑیوں اور ٹینکس سمیت مشق میں حصہ لیا

دوسری جانب روسی حکام نے تاہم ان الزامات کو بھی رد کر دیا ہے کہ ان مشقوں سے مغربی دفاعی اتحاد کے کسی رکن ملک کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہو گا۔

روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کی ان ایکسرسائزز میں کئی یونٹس کی ملٹری ڈرِل میں جنگی ساز وسامان اوردیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے80کلو میٹر سے زائد رقبے تک فوجیوں نے سخت موسمی حالات میں اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کیا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی مشقیں کیں۔



متعللقہ خبریں