ادلب میں کاروائی اس صدی کا بڑا انسانی المیہ ہوگا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کےاہلکارمارک لو کاک کا کہنا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ شامی صوبہ ادلب میں اگر بڑی فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا نتیجہ اس صدی کے بدترین انسانی المیے کی صورت میں نکل سکتا ہے

ادلب میں کاروائی اس صدی کا بڑا انسانی المیہ ہوگا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ ادلب میں فوجی کارروائی کے نتیجے میں رواں صدی کا سب سے بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتاہے ۔

خبر کے مطابق ،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق  امور کےنائب سربراہ مارک لو کاک کا کہنا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ شامی صوبہ ادلب میں اگر بڑی فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا نتیجہ اس صدی کے بدترین انسانی المیے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

 مارک لوکوک نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس معاملے سے نمٹنے کے دیگر طریقے تلاش کیے جائیں ورنہ یہ 21ویں صدی میں انسانی جانوں کے سب سے بڑے ضیاں کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شامی فوج  اپنے اتحادیوں روس اور ایران کے ساتھ ادلب میں ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہیں جس کے مقصد ادلب کومخالفین سے پاک کرناہے ۔



متعللقہ خبریں