امریکہ کی جگہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر امیر ممالک شام کی مدد کریں: ٹرمپ

میں چاہتا ہوں کہ امریکہ ان ممالک کی ترقی میں  مدد کرے کہ جو ہماری فوج کی اور ہماری مدد کر رہے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کی جگہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر امیر ممالک شام کی مدد کریں: ٹرمپ

امریکہ کی طرف سے شام میں استحکام کے لئے وعدہ کئے گئے 230 ملین ڈالر مالیت کے فنڈ کو دیگر علاقوں میں استعمال کرنے کے فیصلے کا اعلان  کئے جانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جگہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر امیر ممالک  یہ ادائیگیاں شروع کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے موضوع کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "امریکہ نے شام کے لئے بے فائدہ 230 ملین ڈالر کی ترقیاتی  ادائیگیاں کرنا بند کر دیا ہے۔ امریکہ کی جگہ سعودی  عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر امیر ممالک یہ ادائیگیاں شروع کریں گے۔ کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ امریکہ ان ممالک کی ترقی میں  مدد کرے کہ جو ہماری فوج کی اور ہماری مدد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نارٹ نے کہا تھا کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی طرف سے وائٹ ہاوس سے مربوط شکل میں کئے گئے فیصلے کی رُو سے شام کے دہشت گرد تنظیم داعش سے رہا کروائے گئے علاقے کی تعمیر نو کے لئے جس 230 ملین ڈالر مالیت فنڈ کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا اسے اب دیگر علاقوں کو دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں