آسٹریلیا: آگ بجھانے میں مصرووف ہیلی کاپٹر درختوں سے ٹکراگیا،پائلٹ ہلاک

آسٹریلیا  کے صوبے نیو ساوتھ ویلز  میں جنگل کی آگ بجھانے کی کوشش میں  ایک ہیلی کاپٹر  درختوں سے ٹکرا کر گرگیا جس میں موجود پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے

1034213
آسٹریلیا: آگ بجھانے میں مصرووف ہیلی کاپٹر درختوں سے ٹکراگیا،پائلٹ ہلاک

آسٹریلیا  کے صوبے نیو ساوتھ ویلز  میں جنگل کی آگ بجھانے کی کوشش میں  ایک ہیلی کاپٹر  درختوں سے ٹکرا کر گرگیا۔

 اس حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے ۔

 شہری ہوا بازی کے ادارے کے ترجمان  پیٹر گبسن  کا کہنا ہے کہ   ہیلی کاپٹر میں صرف ایک پائلٹ موجود تھا جو کہ ہلاک ہوا ہے ۔

 یاد رہے کہ نیو ساوتھ ویلز میں گزشتہ دو دنوں سے جنگل میں آگ  لگی ہوئی ہے  جس سے دو مکان جل کر راکھ ہو  چکے ہیں  جبکہ گزشتہ روز بھی ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی الٹنے   کے نتیجے میں عملے کے چار ارکان  زخمی ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں