امریکہ کو ترکی کے خلاف پابندیوں سے نقصان پہنچے گا، سابق امریکی سفیر

ترکی کے خلاف  چھیڑی  گئی  اقتصادی جنگ سے  نقصان اٹھائے گا اور اس سے عالمی مالی منڈیاں بھی متاثر ہوں گی

1032074
امریکہ کو ترکی کے خلاف پابندیوں سے نقصان پہنچے گا، سابق امریکی سفیر

متحدہ امریکہ کےسابق سفیر برائے انقرہ روس ولسن  کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے خلاف  چھیڑی  گئی  اقتصادی جنگ سے  نقصان اٹھائے گا اور اس سے عالمی مالی منڈیاں بھی متاثر ہوں گی۔

امریکی  ٹیلی ویژن فوکس ٹی وی  کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے والے روس ولسن  نے   واشنگٹن  کی جانب سے پابندیوں  کے فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ضمن  پیچھے قدم نہ ہٹایا گیا تو یہ امریکہ  اور دنیا بھر کو متاثر کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی  پر پابندیوں  کے دو بڑے  خطرات پائے جاتے ہیں،  پہلا خطرہ  دونوں ملکوں  کے ایک طویل عرصے سے چلے آنے والے اچھے تعلقات کا متاثر ہونا ہے تو دوسرا خطرہ  ترکی میں معاشی کمزوری کے  دیگر ملکوں کی مالی منڈیوں پر ممکنہ منفی اثرات پر مبنی ہے۔

ترکی  کے حوالے سے فیصلوں کے امریکہ کے مفادات کو  وسیع پیمانے کا نقصان پہنچانے  کا ذکر کرنے والے ولسن نے  امریکی انتظامیہ سے اس معاملے میں پیچھے قدم ہٹانے کی اپیل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں