امریکہ: کنٹرول ٹاورکی اجازت کے بغیر اڑنے والا طیارہ گر کر تباہ

امریکی شہر سیئیٹل کے ہوائی اڈے سے کنٹرول ٹاور کی اجازت کے بغیر اڑنے والا ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے

امریکہ: کنٹرول ٹاورکی اجازت کے بغیر اڑنے والا طیارہ گر کر تباہ

امریکی شہر سیئیٹل کے ہوائی اڈے سے کنٹرول ٹاور کی اجازت کے بغیر اڑنے والا ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

 حکام نے واضح کیا ہے کہ جہاز کو ایک29 سالہ ملازم نے خودکشی کی نیت سے اڑایا تھا اور یہ کوئی دہشت گردانہ اقدام نہیں تھا۔

ہورائزن ایئر کے  Q 400 قسم کےہوائی جہاز کو قابو کرنے کے لیے امریکی فضائیہ کے دو جنگی ایف 15 طیارے بھی فضا میں  بھیجے  گئے تھے۔

 ہوائی جہاز پرواز کے بعد کیٹرون جزیرے کے پاس گر کر تباہ ہوا۔

 امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔



متعللقہ خبریں