نیوزی لینڈ میں شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال  جولائی سے پلاسٹک کے ایک ہی بار استعمال ہونے والے شاپنگ بیگز کی تیاری اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی

نیوزی لینڈ میں شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال  جولائی سے پلاسٹک کے ایک ہی بار استعمال ہونے والے شاپنگ بیگز کی تیاری اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

 وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں لوگ لاکھوں کی تعداد میں ایسے شاپنگ بیگز استعمال کرتے ہیں جن کا دوبارہ استعمال ممکن نہیں ہوتا اور یہ  ہماری ساحلی پٹیوں اور آبی گزرگاہوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیگز پر پابندی کے حوالے سے انہیں کئی اسکول کے بچوں نے خط بھی لکھے ہیں۔

 وزیر اعظم نے آج کئی بچوں کے ساتھ مل کر ایک ساحل پٹی سے ایسے بیگز پر مشتمل کوڑا جمع بھی کیا۔

 



متعللقہ خبریں