سعودی عرب کنیڈا کو تیل کی ترسیل کو جاری رکھنے گا

سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے آج جمعرات کو بتایا کہ سعودی پالیسی کے مطابق سیاسی معاملات کو پیٹرول کی سپلائی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائےگا۔ ان کے بقول کینیڈا میں ان کے صارفین کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں

سعودی عرب کنیڈا کو تیل کی ترسیل کو جاری رکھنے گا

سعودی عرب اور  کنیڈا کے درمیان اگرچہ سفارتی تنازعے نے شدت اختیار کرلی ہے  لیکن سعودی عرب نے کنیڈا کو تیل کی ترسیل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے آج جمعرات کو بتایا کہ سعودی پالیسی کے مطابق سیاسی معاملات کو پیٹرول کی سپلائی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائےگا۔ ان کے بقول کینیڈا میں ان کے صارفین کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا سالانہ حُجم چار ارب ڈالر ہے۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ کے سعودی عرب میں زیر حراست انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے پر دونوں ممالک کے مابین کشیدگی جاری ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  نے  کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی انسانی حقوق کا سوال آئے گا کینیڈا پر زور اور دو ٹوک انداز میں آواز اٹھائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کےساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جاری سرمایا کاری بند نہیں کی ہے اور  کنیڈا کو تیل کی ترسیل بھی جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں