امریکہ: ہسپتال میں مسلح حملہ

نیویارک میں ایک ہسپتال کے کمرے میں مسلح حملے  کے نتیجے میں حملہ آور اور ایک  عورت ہلاک ہو گئے ہیں

امریکہ: ہسپتال میں مسلح حملہ

امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک ہسپتال کے کمرے میں مسلح حملے  کے نتیجے میں حملہ آور اور ایک  عورت ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیویارک سکیورٹی حکام کے مطابق ویسٹ چیسٹر ہسپتال کی چوتھی منزل پر صبح کے وقت پیش آنے والے واقعے میں 70 سالہ مرد  حملہ  آور اور اسی عمر کی عورت  ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ میں عورت کے شادی شدہ ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔

حملہ آور اور ہلاک ہونے والی عورت کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واقعے کے بعد شروع کی جانے والی تفتیشی کاروائی کے باعث کچھ دیر کے لئے ہسپتال میں داخلے و خروج کو بند کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں