ایران کے ساتھ تعلقات منقطع نہ کرنے والوں کو سنجیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: صدر ٹرمپ

جو ایران کے ساتھ مل کر کام کرے گا وہ امریکہ کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا : صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1027474
ایران کے ساتھ تعلقات منقطع نہ کرنے والوں کو سنجیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: صدر ٹرمپ

ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے آغاز کے بعد اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "جو ایران کے ساتھ مل کر کام کرے گا وہ امریکہ کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا"۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں سخت ترین پابندیاں ہیں  اور ماہِ نومبر میں ان پابندیوں میں مزید  اضافہ کر دیا جائے گا۔

پابندیاں ، ایران  کی امریکی ڈالر  تک رسائی ، سرکاری بانڈز کی فروخت ، سونے اور دیگر قیمتی معدنیات سمیت اسٹیل ، ایلومینیم  اور کوئلے کی تجارت کو ممنوع قرار دے رہی ہیں۔

تہران کے لئے سول ایوی ایشن کی پابندیاں بھی دوبارہ نافذ کر دی جائیں گی علاوہ ازیں ایران کے مسافر طیاروں  اور طیاروں کے اسپئیر پارٹس  کی تجارت کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

ایرانی کرنسی سے  بیرونی ملک کام  کو بھی محدودکر دیا جائے گا۔ امریکہ  کے لئے ایرانی دستکاری قالینوں اور پستے کی برآمد بھی بند ہو جائے گی۔

ایران کے بیرونی قرضہ جات  کے لئے عطیات کئے جانے یا ان کی خرید کئے جانے کو بھی ممنوع قرار دے دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ان پابندیوں کے مکمل اطلاق کے لئے پُرعزم ہے علاوہ ازیں جو  ایران کے ساتھ تعلقات کو ختم نہیں کریں گے انہیں سنجیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔



متعللقہ خبریں