کیلی فورنیا:جنگلوں میں لگی آگ بے قابو ہو گئی،بجھانا مشکل

کیلی فورنیا کے محکمہ جنگلات کے مطابق 'مینڈوسینو' میں لگی آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور اب تک صرف 30 فی صد آگ پر ہی قابو پایا جاسکا ہے

کیلی فورنیا:جنگلوں میں لگی آگ بے قابو ہو گئی،بجھانا مشکل

کیلی فورنیا کے محکمہ جنگلات کے مطابق 'مینڈوسینو' میں لگی آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور اب تک صرف 30 فی صد آگ پر ہی قابو پایا جاسکا ہے۔

امریکہ کی مغربی ریاست کیلی فورنیا کے ایک جنگل میں لگی آگ کو حکام نے ریاست کی تاریخ کی شدید ترین آگ قرار دے دیا ہے۔

ریاست کے شمال میں واقع مینڈو سینو نیشنل فارسٹ میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں گزشتہ ہفتے سے جاری ہیں لیکن حکام کو تاحال کامیابی نہیں ملی ہے۔

شمالی جنگلات میں ہی لگی ایک اور آگ سے اب تک سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مینڈوسینو کے جنگل میں گزشتہ مہینے دو مختلف مقامات پر آگ لگی تھی جو اب پھیلتے پھیلتے ایک دوسرے سے مل چکی ہے۔

اس آگ کے نتیجے میں اب تک دو لاکھ 83 ہزار ایکڑ پر لگے جنگلات خاکستر ہوچکے ہیں۔

یہ رقبہ 2017ء میں جنگلات میں لگنے والی اس آگ سے زیادہ ہے جسے 'تھامس فائر' کا نام دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں