"بریگزٹ دو طرفہ تجارت کا قتل ہے" ٹرمپ کی تھریسا مے پر تنقید

برطانوی اخبار سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد یورپی یونین سے تجارت سے متعلق  تھریسا مے کا منصوبہ اس کے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا ایک طرح سے قتل ہے

"بریگزٹ دو طرفہ تجارت کا قتل ہے" ٹرمپ کی تھریسا مے پر تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ برطانیہ کے آغاز سے قبل برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹرمپ کے دورے کے موقع پر لندن سمیت متعدد مقامات پر مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

برطانوی اخبار" دی سن" میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد یورپی یونین سے تجارت سے متعلق  تھریسا مے کا منصوبہ اس کے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا ایک طرح سے قتل ہے۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں لندن کے میئر صادق خان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب  نے شہر کی مرکزی سرکاری عمارت پر ٹرمپ مخالف غبارہ اڑانے کی اجازت دی ۔



متعللقہ خبریں