خامنہ آئی کے مشیر کی روسی صدر سے ملاقات،تفصیلات بتانے سے گریز

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران کے روحانی   رہنما علی خامنہ آئی کے اعلیٰ ترین مشیر علی اکبر ولایتی سے آج ماسکو میں ایک ملاقات کی جس کی تفصیلات نہیں بتائیں

خامنہ آئی کے مشیر کی روسی صدر سے ملاقات،تفصیلات بتانے سے گریز

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران کے روحانی   رہنما علی خامنہ آئی کے اعلیٰ ترین مشیر علی اکبر ولایتی سے آج ماسکو میں ایک ملاقات کی۔

 روسی خبر رساں اداروں نے اس ملاقات کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

 ولایتی نے گزشتہ روز  کہا تھا کہ ایران کے روس کے ساتھ ا سٹریٹیجک تعلقات انتہائی اہم ہیں۔

اس کےساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ روسی صدر کو ایرانی لیڈر خامنہ آئی اور صدر حسن روحانی کے پیغامات پہنچائیں گے۔

  یاد رہے کہ ایران اس وقت اپنے خلاف بحال کی گئی امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش میں ہے۔



متعللقہ خبریں