نیٹو سربراہی اجلاس:دفاعی بجٹ کا موضوع زیر بحث رہنے کا امکان

بیلجیئم  کے دارالحکومت برسلز میں آج  سے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا ایک سربراہی اجلاس شروع ہو رہا ہے جو دو روز تک جاری رہے گا۔

1010075
نیٹو سربراہی اجلاس:دفاعی بجٹ کا موضوع  زیر بحث رہنے کا امکان

بیلجیئم  کے دارالحکومت برسلز میں آج  سے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا ایک سربراہی اجلاس شروع ہو رہا ہے جو دو روز تک جاری رہے گا۔

 امکان ہے کہ اس اجلاس  میں  تنظیم کے رکن ممالک کے دفاعی بجٹ سے متعلق متنازعہ بحث ہی مرکزی موضوع رہے گی۔

 امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے جرمنی پر کئی بار یہ کہتے ہوئے تنقید کی جا چکی ہے کہ جرمنی نیٹو کے طے کردہ اہداف کے مطابق ابھی تک دو فیصد کی شرح سے دفاعی بجٹ کی منزل سے بہت دور ہے۔

 ٹرمپ کے مطابق، نیٹو کی رکن ریاستوں کے دفاع کے لیے سب سے زیادہ مالی وسائل امریکہ خرچ کر رہا ہے جبکہ ہر ملک کو اپنے حصے کا مالی بوجھ خود اٹھانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں