میکسیکو: حساس مادے کی چوری

میکسیکو سٹی میں تعمیرات و پیداواری صنعت میں  استعمال کئے جانے والے ایک حساس ریڈیو ایکٹیو مادے کو نقل حمل کے دوران چوری کر لیا گیا

1009645
میکسیکو: حساس مادے کی چوری

میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں تعمیرات و پیداواری صنعت میں  استعمال کئے جانے والے ایک حساس ریڈیو ایکٹیو  مادے کو  نقل حمل کے دوران چوری کر لیا گیا۔

میکسیکو فیڈرل  سکیورٹی یونٹوں کی طرف سے جاری کردہ بیان  کے مطابق  دارالحکومت کے جنوبی علاقے آلوارو اوبریگون کے نواح میں ریڈیو ایکٹیو مادے کے مقامی  ترسیل کنندہ کے ترسیلی کنٹینر سے  اریڈئیم۔192 مادے کو چرا لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ایک ریڈیو ایکٹیو آئیسوٹوپک مادہ  ہونے کی وجہ سے اسے  کنٹینر سے نکالے جانے یا درست شکل میں اس کی نقل و حرکت نہ کئے جانے  کی صورت میں خطرناک ہو سکتا ہے۔

حکام نے  کنٹینر  میں مادے کی موجودگی کی صورت میں اس سے 30 میٹر  کے فاصلے پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں میکسیکو میں مذکورہ سے مشابہہ چوریوں کے واقعات مرکز توجہ بن رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں