فن لینڈ: ٹرمپ ۔ پوتن اجلاس سے قبل سکیورٹی میں اضافہ

اجلاس سے قبل سکیورٹی میں اضافے کے لئےسرحدی چیکنگ پر دوبارہ سے عمل درآمد کو موزوں خیال کیا گیا ہے: کیمو ایلوما

فن لینڈ: ٹرمپ ۔ پوتن اجلاس سے قبل سکیورٹی میں اضافہ

فن لینڈ ،  دارالحکومت ہیلنسکی میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان سربراہی اجلاس سے 4 روز  قبل سے شین گن کے رکن ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے سرحدی چیکنگ کو دوبارہ شروع کا پلان رکھتا ہے۔

وزارت داخلہ کے حکام میں سے کیمو ایلوما نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اجلاس سے قبل سکیورٹی میں اضافے کے لئےسرحدی چیکنگ پر دوبارہ سے عمل درآمد کو موزوں خیال کیا گیا ہے۔

ایلوما کے مطابق اس سرحدی چیکنگ کا مقصد عمومی لاء اینڈ آرڈر کو خراب کرنے والے لوگوں کے ملک میں داخلے کو روکنا ہے۔

توقع ہے کہ کابینہ سرکاری سطح پر جمعہ کے روز اس کا فیصلہ کرے گی۔

صدر ٹرمپ اور صدر پوتن 16 جولائی بروز سوموار کو ہیلنسکی میں ایک خصوصی اجلاس کریں گے۔

ٹرمپ  کی اتوار کے دن  ہیلنسکی آمد  متوقع ہے اور اس دن ماحولیات، انسانی حقوق اور جمہوریت  کے حامی احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ شین گن سمجھوتے کی رُو سے 26 یورپی ممالک کے درمیان شناختی کنٹرول کے بغیر آزادانہ آمد و رفت کی جا سکتی ہے تاہم رکن ممالک  ضروری حالات میں عارضی طور پر سرحدی چیکنگ کا دوبارہ سے آغاز کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں