شمالی کوریا ، ویت نام کے اپنائے ہوئے راستے پر چلے تو بہتر ہو گا، امریکہ

کسی ملک کا امریکہ کے ہمراہ  ایک شاندار مستقبل کی جانب   سفر کرنے  کا فیصلہ کرنا  اس کے مفاد میں ہو گا

1008719
شمالی کوریا ، ویت نام کے اپنائے ہوئے راستے پر چلے تو بہتر ہو گا، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو   کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا  کو ان کے ملک کے ساتھ باہمی تعلقات کو معمول پر لانے   کے معاملے  میں ایک دور میں ان کے ساتھ دشمنی مول لینے والے ویت نام  کے اپنائے گئے راستے کو مثال بنانا چاہیے۔

ایشیائی ممالک  کے دوروں  کے سلسلے میں شمالی کوریا  اور جاپان  کے بعد ویت نام کا دورہ کرنے والے پومپیو   نے کہا کہ  ویت نام نے   پرانے دشمن امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے"اقتصادی معجزوں پر مہر ثبت  کی ہے، پیانگ یانگ انتظامیہ کو بھی اسی راہ کو اپنانا  ہو گا۔

امریکہ کے اپنے پرانے دشمنوں کو دیے گئے وعدوں کو پورا کرنے  پر زور دینے والے پومپیو نے مزید کہا کہ" یہ چیز شمالی کوریا  کو حقائق کا مشاہدہ کرنے   کے لیے بار آور ثابت ہو سکتی ہے۔ آج جھگڑا کرنے کے بجائے باہمی  تعاون قائم کرنا    زیادہ مفید ثابت ہو گا۔ کسی ملک کا امریکہ کے ہمراہ  ایک شاندار مستقبل کی جانب   سفر کرنے  کا فیصلہ کرنا  اس کے مفاد میں ہو گا۔

واضح رہے کہ پومپیو کے یہ بیانات شمالی کوریائی انتظامیہ کی  جانب سے   امریکہ جوہری اسلحہ سے پاک کیے جانے کے حوالے سے "یکطرفہ اور دھمکی آمیز " مطالبات  ہم پر ثبت  کر رہا ہے پر مبنی  نکتہ چینی کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں