امریکہ نےاسرائیل کےبعد ترکی کو بھیF-35 طیارہ حوالے کردیا، ترکیF-35 طیارہ حاصل کرنےوالاپہلااسلامی ملک

ترکی جو ایف -35 طیاروں کے پراجیکٹ میں شریک ہے کو پہلا ایف -35 طیارہ  ٹیکساس   فورٹ  ورتھ  کے مقام پر  لاک ہیڈ  مارٹن تنصیبات میں  ایک تقریب منعقد ہوئی

997050
امریکہ نےاسرائیل کےبعد ترکی کو بھیF-35 طیارہ حوالے کردیا، ترکیF-35 طیارہ حاصل کرنےوالاپہلااسلامی ملک

ترک فضائیہ کو  آج  جدید ٹکنولوجی  اور ریڈار سسٹم سے مزین ایف  -35 طیارے  جس سے ترکی کے دفاعی   نظام کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی ترکی کے حوالے  کردیا گیا ہے۔

ترکی جو ایف -35 طیاروں کے پراجیکٹ میں شریک ہے کو پہلا ایف -35 طیارہ  ٹیکساس   فورٹ  ورتھ  کے مقام پر  لاک ہیڈ  مارٹن تنصیبات میں  ایک تقریب منعقد ہوئی ۔

اس تقریب میں ترکی کے دفاعی  صنعتت کے اعلیٰ حکام نے  امریکی حکام کے ہمراہ شرکت کی۔

ترکی کےحوالے کیا جانے والا پہلا ایف –35 طیارہ  ترک فضائیہ میں  فائیو جنریشن   سے تعلق رکھنے والا پہلا جنگی طیارہ ہے۔

18-001 سریل نمبر سے  ترکی کے حوالے کیے جانے والے اس طیارے کو ترک پاۃلٹوں کی ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

پہلے طیارے کے بعد  آئندہ چند دنوں کے دوران مزید ایک اور  طیارہ   اور   تیسرا اور چوتھا طیارہ  مارچ 2019  کو ترکی کے حوالے کیے جائیں گے۔

ترک طیاروں کی ٹریننگ کے دوران یہ طیارے  امریکہ ہی میں ترکی کی نگرانی میں رہیں گے۔   

پانچواں اور چھٹا  ایف -35 طیارہ   نومبر  2019  کو ترکی کے حوالے کیے جانے کے بعد یہ طیارے ترکی  آجائیں گے۔

جدید ٹکنولوجی کے حامل ان   طیاروں کو چند سالوں  کے اندر  ایک سو کی تعداد میں ترکی کے حوالے کردیے جائیں گے۔

ترکی   ایف – 35 طیاروں کی تیاری کا  کام  سن 1999ء میں دیگر ممالک کے ساتھ شروع کیا تھا  اور ترکی ان طیاروں کی تیاری میں بھی بڑا اہم کردار ادا کررہا ہے۔



متعللقہ خبریں