سیئول میں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کا سہہ فریقی اجلاس، علاقائی صورتِ حال پر غور

تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی یقین دہانی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی ہے

سیئول میں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کا سہہ فریقی اجلاس، علاقائی صورتِ حال پر غور

صدر ٹرمپ اور شمالی  کوریا کے سربراہ  کم جونگ ملاقات کےبعد سیئول میں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہہ فریقی اجلاس شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے جلد سے جلد مکمل خاتمے پر اتفاق کیا۔

تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی یقین دہانی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک جزیرہ نما کوریا کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔

جاپانی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے ساتھ دیرینہ مسائل کے حل کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان ملاقات کی امید ظاہر کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں