غزہ میں اسرائیلی جارحیت پرجنرل اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی ذمے داری حماس پر ڈالنے کا امریکی الزام مسترد کردیا گیا۔ قرار داد کی حمایت میں 120 ملکوں نے ووٹ دیا،8 نے مخالفت کی،45غیرحاضر رہے

غزہ میں اسرائیلی جارحیت پرجنرل اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس  میں  ارکان غزہ کی سلامتی کیلئے عالمی فورس کے قیام اور اسرائیلی کی مذمتی عرب قرارداد پر رائے شماری کی گئی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی ذمے داری حماس پر ڈالنے کا امریکی الزام مسترد کردیا گیا۔

قرار داد کی حمایت میں 120 ملکوں نے ووٹ دیا،8 نے مخالفت کی،45غیرحاضر رہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذمتی قرار داد پیش کرنے میں پاکستان بھی شامل تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت اور دیگر عرب ممالک نے غزہ سے متعلق ایک قرارداد سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پیش کی تھی۔ قرارداد کے مسودے میں اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کی سلامتی کیلئے عالمی فورس کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھالیکن امریکا نے اسے ویٹو کردیا تھا۔



متعللقہ خبریں