تاریخی گھڑی :ٹرمپ۔جونگ ان کی سنگاپور میں ملاقات

امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ملاقات سنگاپور میں ہوئی، دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد کی فضا قائم رکھنے پر اتفاق کیا

تاریخی گھڑی :ٹرمپ۔جونگ ان کی سنگاپور میں ملاقات
کم جونگ ان ۔ٹرمپ ملاقات
کم جونگ ان ۔ٹرمپ ملاقات

کم جونگ ان ۔ٹرمپ ملاقات

امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ملاقات سنگاپور میں ہوئی، دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد کی فضا قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ ملاقات 45 منٹ جاری رہی۔

ماضی کے دو بڑے دشمن ممالک کے درمیان برف بالآخر 67 سال بعد پگھل گئی ۔

شمالی کورین سربراہ کم جونگ اُن اور امریکی صدر ٹرمپ کے مابین ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

 اس موقع پر کم جونگ ان  نے کہا کہ تاریخی ملاقات کیلئے تمام رکاوٹیں عبور کیں جبکہ  مذاکرات کا راستہ آسان نہیں تھا۔

 انھوں نے امید ظاہر کی کہ ملاقات امن کا آغاز ثابت ہو گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کانیا باب شروع ہوگیا ہے  کم جونگ ان سے ملاقات بہت اچھی رہی اور امکان ہے کہ ہم    اس مسئلے  پرقابو پا لیں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بات چیت کانتیجہ شاندار کامیابی کی صورت میں نکلے گا۔

 



متعللقہ خبریں