امریکی وعدوں پر اعتبار کرنا مشکل نظر آتا ہے:ایردوان

شامی علاقے  منبج  میں  داعش کے خلاف جاری  آپریشن  اور امریکی اسلحے کی فراہمی  کے بعد امریکی انتظامیہ کی طرف سے   دہشتگردوں  کے انخلا  کے بیان پر صدر نے  کہا کہ مجھے اس پر اعتبار نہیں

امریکی وعدوں پر اعتبار کرنا مشکل نظر آتا ہے:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے    عراق کے علاقے قندیل  میں موجود دہشتگرد تنظیم کے ٹھکانوں  کے خاتمے کےلیے  شروع کردہ آپریشن کا  دائرہ سنجار تک وسیع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 صدر ایردوان  نے گزشتہ شب ایک نجی ٹی وی پروگرام میں   بتایا کہ  ترک فضائیہ  کے 20 جنگی طیاروں نے قندیل  میں قائم پی کےکے  کے  مختلف ٹھکانوں پر  بمباری کرتےہوئے انہیں تباہ کر دیا ہے   جس کا دائرہ سنجار تک پھیلے گا۔

صدر نے بتایا کہ ایران کے ساتھ   اس آپریشن کے بارے میں رابطہ  جاری ہے ، شام کے  علاقے عفرین   میں  پی کےکے اور اس کی ذیلی شاخوں کے خلاف بھی کاروائیوں کا سلسلہ رواں ہے  جس کے نتیجے میں اب تک  4600 دہشتگرد جہنم رسید کیے جا چکے ہیں اور وہاں سے آخری دہشگرد  کو ختم کرنے تک یہ آپریشن جاری  رہے گا۔

شامی علاقے  منبج  میں  داعش    کے خلاف جاری  آپریشن  اور امریکی اسلحے کی فراہمی  کے بعد امریکی انتظامیہ کی طرف سے   دہشتگردوں     کے انخلا  کے بیان پر صدر نے  کہا کہ مجھے اس پر اعتبار نہیں۔

صدر نے کہا کہ   روس  سے ترکی ایس 400 میزائل نظام کی خریداری پر امریکہ  بے چینی محسوس  کر رہاہے  اور وہ    ایف 35 جنگی طیاروں  کی فراہمی  میں بہانے بنانے  میں مصروف ہے   جس کی قیمت  800 ملین ڈالر ہم ادا کر چکے ہیں۔ اگر امریکہ نے  اس معاملے میں کچھ الٹا سیدھا کیا تو ہم   عالمی قوانین کی روشنی میں  قدم اٹھائیں گے۔

  آسٹریا کی مساجد بند کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ خطرہ ہے کہ   یہ معاملہ ہمیں صلیبی جنگ  کی طرف لے جا رہا ہے ۔ یورپ کو اپنا قبلہ درست کرنےکی ضرورت ہے   ۔ میں نے اس بارے میں جرمن چانسلر مرکل سے بات کی   اور ان سے کہا کہ وہ آسٹریئن وزیراعظم     کی سرزنش کرتےہوئے  راہ راست پر لائے۔

 

 



متعللقہ خبریں