جنوبی کوریاکےساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کو ختم کرنےاورامریکی فوجیوں کوعلاقے سےواپس پلا جاسکتا ہے: ٹرمپ

انہوں نے سنگاپور  میں شمالی کوریا  کے رہنما    کِم   جونگ  اُن  کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   وہ  عوام کے روشن  مستقبل کے لیے  اٹھائے  جانے والے    جراتمندانہ   پر   کِم کے مشکور ہیں

جنوبی کوریاکےساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کو ختم کرنےاورامریکی فوجیوں کوعلاقے سےواپس پلا جاسکتا ہے: ٹرمپ

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ   جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقوں  کو ختم کردیا جائے  گا  اور امید ہے کہ   مستقبل میں اس ملک میں موجود امریکی فوجیوں  کو بھی واپس بلا لیا جائے گا۔

انہوں نے سنگاپور  میں شمالی کوریا  کے رہنما    کِم   جونگ  اُن  کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   وہ  عوام کے روشن  مستقبل کے لیے  اٹھائے  جانے والے    جراتمندانہ   پر   کِم کے مشکور ہیں ۔

 شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے تاریخی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے میں امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے درمیان خصوصی تعلقات قائم ہوئے ہیں،کم جونگ ان نے ثابت کیا کہ مثبت تبدیلیاں لا ئی جا سکتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ کم جونگ اُن کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دیں گے، تو ٹرمپ کا کہنا تھا، ’’بالکل دوں گا۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ماضی مستقبل کی ترجمانی نہیں کرتا ،ہم نئی تاریخ رقم کریں گے ۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دنیا بہت جلد نئی تبدیلی دیکھے گی۔ جنگ ہر کوئی کرسکتا ہے لیکن امن بہادر لوگ ہی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ چاہتے ہیں کہ دنیا کے ساتھ ان کا تعلق قائم ہو۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ دورہ سنگاپورمجموعی طور پر بہت اہم اورخوشگواررہا،آج کے اہم دن کو تاریخی بنانے پر چین کے شکر گزار ہیں ،سربراہ ملاقات کی میزبانی پرسنگاپور کے بھی مشکورہیں۔

امن اور خوشحالی کےلئے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہوگا۔شمالی کوریا کے سربراہ نے بتایا کہ ایٹمی ٹیسٹنگ سائٹ تباہ کی جارہی ہے ،فی الحال شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی ۔

صدر ٹرمپ نے اس امید کا ابھی اظہار کیا کہ کوریاکا تنازع جلد ختم ہوگا ،شمالی کوریا کے سربراہ نے بتایاہے کہ ایٹمی ٹیسٹنگ سائٹ تباہ کی جارہی ہے ،شمالی کوریاکے سربراہ چاہتے ہیں کہ دنیاکےساتھ تعلقات قائم ہوں،روشن مستقبل کیلئے کم جونگ ان کے دلیرانہ اقدام پر شکرگزار ہوں ،آج کا دن دنیا کی تاریخ میں انتہائی اہم ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریاکے جوہری ہتھیار ختم کرنے پراتفاق ہوا ہے،کم جونگ ان بہت قابل، باصلاحیت شخص ہیں، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ مکمل اور قابل تصدیق ہوگا،کم جونگ ان نے کوریاکو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کاعزم ظاہرکیاہے،کم جونگ ان ایک اہم میزائل تجربہ گاہ تباہ کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں ۔

 

 



متعللقہ خبریں