نکاراگوا:حکومت مخالف مظاہرے،ہلاک شدگان کی تعداد 137 تک جا پہنچی

نکاراگوا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 137 تک پہنچ گئی ہے

nikaragua protestolar1.jpg

نکاراگوا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 137 تک پہنچ گئی ہے۔

 اس وسطی امریکی ملک میں فعال حقوق انسانی   کی تنظیم  نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے حزب اختلاف  کے ایک نوجوان رہنما بھی ایک حملے میں ہلاک ہو گئے۔

 یاد رہے کہ ان مظاہرین میں زیادہ تر طالب علم شامل ہیں جو بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر اعظم اورتیگا سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک آمر اورتیگا   اپنے عہدے سے الگ نہیں ہوجاتے مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ  اس ملک میں اپریل سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں