کیوبا:امریکی سفارت کار کے گھر سے پرسرار آوازوں کا آنا،دفترخارجہ نے تفتیش روک دی

گزشتہ ماہ  کیوبا میں  ایک  امریکی سفارت  کار کے گھر  سے آنے والی پرسرار آوازوں    کا سراغ لگانے  کی  تحقیقات روک دی گئی ہیں

کیوبا:امریکی سفارت کار کے گھر سے پرسرار آوازوں کا آنا،دفترخارجہ نے تفتیش روک دی

گزشتہ ماہ  کیوبا میں  ایک  امریکی سفارت  کار کے گھر  سے آنے والی پرسرار آوازوں    کا سراغ لگانے  کی  تحقیقات روک دی گئی ہیں۔

 کیوبا کے محکمہ خارجہ   کے مطابق ،  خاتون امریکی سفارت کار کے گھر سے آنے والی پرسرار آوازوں  کا  کوئی  وجود نہیں ملا    اور  خیال ہے کہ یہ واقعہ سفارت کار کی نفسیاتی بیماری   کا نتیجہ ہو سکتی ہے ۔

یاد رہے کہ امریکی حکام نے اپنے دو  سفارت کاروں کو  واپس بلا تےہوئے    ان کے دماغی تجزیات کیے تھے  ۔

 اس سے پیشتر بھی  امریکی سفارت خانے  کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ  کے 21 افراد    کی قوت سماعت  و بصارت  سونک  حملوں کا شکار  ہونے کا  دعوی کیا گیا تھا  جس کے بعد امریکہ نے اپنے سفارتی عملے میں کمی کر دی تھی ۔



متعللقہ خبریں