امریکہ: مڈل اسکول کے طالبعلم نے جماعت پر مسلح حملہ کر دیا

نوبلزوِل کے دلیر استاد کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں کی زندگیاں بچ گئی ہیں: ٹرمپ

979835
امریکہ: مڈل اسکول کے طالبعلم نے جماعت پر مسلح حملہ کر دیا

امریکہ کی ریاست انڈیانا میں ایک مڈل اسکول کے طالبعلم نے جماعت پر مسلح حملہ کر دیا ۔

حکام کے مطابق نوبلزوِل ویسٹ مڈل اسکول میں حملہ آور طالبعلم پہلے کلاس سے نکلا اور بعد ازاں 2 عدد اسلحے کے ساتھ واپس لوٹا اور کمرہ جماعت میں موجود طالبعلموں پر فائر کھول دیا۔

حملہ آور کے نام کو پوشیدہ رکھا گیا ہے اور اسے حملے سے مختصر مدت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حملے میں ایک طالبعلم زخمی ہوا ہے جسے طبّی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

طالبعلموں میں سے ایتھن سٹون بریکر نے کہا ہے کہ حملہ آور امتحان کے دوران کمرہ جماعت میں داخل ہوا کلاس میں موجود سائنس کے استاد 29 سالہ جیسن سیمن نے بھاگ کر اس کے ہاتھ سے اسلحہ لیا اور اسے زمین پر لٹا  کر ایک بڑی تباہی کا سدباب کیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  حملے کے بارے میں اپنے ٹویٹر پیج سے  جاری کردہ بیان میں استاد جیسن سیمن  کی تعریف کی ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ "نوبلزوِل کے دلیر استاد کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں کی زندگیاں بچ گئی ہیں"۔



متعللقہ خبریں