"وہی ہوا جس کا ڈر تھا" ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر سے ملاقات منسوخ کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ب12جون کو شمالی کوریائی لیڈر کِم جونگ اُن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو منسوخ کر دیا ہے جو کہ سنگاپور میں ہونا طے تھی

978531
"وہی ہوا جس کا ڈر تھا" ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر سے ملاقات منسوخ کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ب12جون کو شمالی کوریائی لیڈر کِم جونگ اُن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو منسوخ کر دیا ہے جو کہ سنگاپور میں ہونا طے تھی۔

 ٹرمپ نے ملاقات کی منسوخی کی اطلاع شمالی کوریائی لیڈر کو اُن کے نام لکھے گئے ایک خط میں دی ہے۔

 ٹرمپ نے تحریر کیا کہ وہ اس ملاقات کے لیے بہت پُرامید تھے لیکن شمالی کوریا کی جانب سے برہمی اور جارحیت کی بنیاد پر یہ طے کیا گیا ہے کہ ابھی ملاقات کے لیے وقت سازگار نہیں ہے۔

 ٹرمپ نے اپنے خط میں واضح کیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری  اسلحے کا ذکر کیا جاتا ہے اور وہ امید  کرتے ہیں کہ اُن کے استعمال کا کبھی بھی وقت نہ آئے۔



متعللقہ خبریں