برونڈی کاعوامی ریفرنڈم، اکثریت نے نئے آئین کی حمایت کردی

مشرقی افريقی ملک برونڈی کے عوام نے واضح اکثريت کے ساتھ نئے ملکی آئين کی منظوری دے دی ہے

976091
برونڈی کاعوامی ریفرنڈم، اکثریت نے نئے آئین کی حمایت کردی

مشرقی افريقی ملک برونڈی کے عوام نے واضح اکثريت کے ساتھ نئے ملکی آئين کی منظوری دے دی ہے۔

  الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے منعقدہ ريفرنڈم کے نتائج کا اعلان کل  کیا۔

ريفرنڈم ميں ملک کے 4.7 ملين  درج شدہ  رائے دہندگان  میں سے 96 فیصد نے حصہ لیا۔ اُن ميں سے تقريباً 73 فيصد نے نئے ملکی آئین کے حق میں رائے دی جس میں صدارتی عہدے کی مدت ميں اضافہ بھی شامل تھا ۔

 انسانی حقوق کے ليے سرگرم تنظیموں  کے مطابق، يہ ريفرنڈم خوف کی فضا ميں منعقد ہوا تاہم ،حکومت کا موقف ہے کہ عوامی رائے دہی کا عمل آزادانہ اور منصفانہ تھا۔



متعللقہ خبریں