سراقب پر کلورین گیس کا استعمال جس نے بھی کیا حساب ضرور دے گا: امریکہ

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان  ہیتھر نوئرٹ  نے کہا ہے کہ ہم سراقب میں  کلورین  گیس کےاستعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں  اور جو بھی ان میں ملوث ہیں  وہ حساب دہی سے نہیں بچیں گے

سراقب پر کلورین گیس کا استعمال جس نے بھی کیا حساب ضرور دے گا: امریکہ

 امریکہ نے کہا ہے کہ  شام  میں کیمیائی اسلحے کا استعمال کرنے والے حساب دہی سے  نہیں بچیں گے۔

 امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان  ہیتھر نوئرٹ  نے تنظیم برائے انسداد کیمیائی اسلحہ کی شام سے متعلق رپورٹ کے اجرا کے بعد  اپنے بیان میں کہا کہ  سراقب میں  کلورین  گیس کے   استعمال   پر مبنی اس مصدقہ رپورٹ  کی روشنی میں ہم  ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں  اور جو بھی  ان میں ملوث ہیں  وہ حساب دہی سے نہیں بچیں گے۔

 یاد رہے کہ  تنظیم نے اپنی رپورٹ میں  اس بات کا امکان ظاہر کیا تھا کہ 4 فروری کو شامی  علاقے سراقب  پر کلورین گیس کا استعمال کیا گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں