ہم جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ  جزیرہ نما کوریا کو جوہری  اسلحے  سے پاک خطہ بنانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے

ہم جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ  جزیرہ نما کوریا کو جوہری  اسلحے  سے پاک خطہ بنانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کے بعد ہی یہ اندازہ ہوگا کہ آیا دو طرفہ تعلقات میں کیسے پیش رفت ہوسکتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے سربراہان ملاقات  کی منسوخی کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےان خیالات کا اظہار وائٹ ہاوس میں ازبک صدر سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں شمالی کوریا کی طرف سے کوئی دھمکی نہیں ملی۔

امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع ملاقات حالیہ واقعات کے باوجود منسوخ نہیں ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل  شمالی کوریا نے سخت الفاظ پر مبنی بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے دھمکی دی کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا سے ان کے جوہری  اسلحے  کے خاتمے پر زور دیا تو وہ 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں