شمالی کوریا نے امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنےکی دھمکی دے دی

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے اس پر جوہری  اسلحے  کو ختم کرنے کے لیے غیر ضروری طور پر دباؤ ڈالا تو وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں

شمالی کوریا نے امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنےکی دھمکی دے دی

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے اس پر جوہری  اسلحے  کو ختم کرنے کے لیے غیر ضروری طور پر دباؤ ڈالا تو وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر کم جانگ کے درمیان اہم ملاقات 12 جون کو ہونی ہے۔

شمالی کوریا نے کہا تھا کہ وہ اپنے جوہری اسلحہ  پروگرام کو ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔

تاہم شمالی کوریا ، جنوبی کوریا کی امریکی افواج کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر ناراض ہے اور اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اُس نے شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات بھی ملتوی کر دی تھی۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملک کے نائب وزیر خارجہ کم گیگوان کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ہمیں دیوار سے لگایا اور یکطرفہ طور پر جوہری  اسلے  کو ختم کرنے کا کہا تو ہمیں مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رہے گی اور ہمیں یہ دوبارہ دیکھنا ہو گا کہ کیا ہم امریکہ اور شمالی کوریا کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق، فوجی مشق 'اشتعال انگیز' ہیں اور یہ  ہم پر جارحیت کی تیاریاں ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ میں امریکی صدر نے اپنے شمالی کوریائی ہم منصب کی دعوت ملاقات قبول کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ اور کم جونگ اُن سے ملاقات کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انھیں شمالی کوریا کے موقف میں کسی تبدیلی کا کوئی علم نہیں ہے۔

امریکہ اورجنوبی کوریا  کے درمیان  گزشتہ جمعے سے جاری فوجی مشق میں 100 کے قریب جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں جن میں بی- 52 بمبار طیارے اور ایف 15 طیارے بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں