امریکہ کی ڈھٹائی:فساد کی جڑ حماس ہے،اسرائیل حق بجانب ہے

وائٹ ہاوس نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ بلا شبہ حماس علاقائی عوام  کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرتےہوئے تشدد کو ہوا دینے میں مصروف ہے  لہذا اسرائیل  اپنا دفاع کرنے کا پورا حق  رکھتا ہے

971022
امریکہ کی ڈھٹائی:فساد کی جڑ حماس ہے،اسرائیل حق بجانب ہے

القدس   میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی  پر شرمندہ ہونے کے بجائے امریکہ   نے ڈھٹائی  کا مظاہرہ کرتےہوئے حسب توقع   اسرائیلی انتظامیہ کے گن گانا شروع کر دیئے۔

 وائٹ ہاوس نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ  ہم  فلسطین میں جاری پر تشدد واقعات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جن کی ذمے داری حماس پر عائد ہوتی ہے  کیونکہ وہ خطے میں  فلسطینی  عوام کو  تشدد پر اکسا نے میں مدد دے رہی ہے ۔

 علاوہ ازیں بیان میں مزید کہا گیا  کہ بلا شبہ  حماس  علاقائی عوام  کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرتےہوئے تشدد کو ہوا دینے میں مصروف ہے  لہذا اسرائیل  اپنا دفاع کرنے کا پورا حق  رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں