ہم ہمیشہ اسرائیلی عوام کے ساتھ ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلی کانفرنس کے ذریعے  بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت

ہم ہمیشہ اسرائیلی عوام کے ساتھ ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےٹیلی کانفرنس کے ذریعے  بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ "آج ہم نے جو فیصلہ کیا ہے وہ اس بات کا اظہار ہے کہ ہم ہمیشہ اسرائیلی عوام کے ساتھ ہوں گے"۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے پائیدار امن سمجھوتے  کی تشکیل کے لئے خود کو وقف کر رکھا ہے۔

ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ، داماد، ان کے مشیر جیرڈ کشنر اور وزیر خزانہ سٹیون منوچین  نے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے   کی  افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔



متعللقہ خبریں