انڈونیشیا: 3 کلیساوں میں بیک وقت بم حملے

انڈونیشیا کے شہر سُرابایا  میں 3 کلیساوں میں بم حملوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے

انڈونیشیا: 3 کلیساوں میں بیک وقت بم حملے

انڈونیشیا کے شہر سُرابایا  میں 3 کلیساوں میں بم حملوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے ہیں۔

مشرقی جاوا کے علاقے میں ملک کے دوسرے بڑے شہر سُرابایا میں مقامی وقت کے مطابق 7:30 بجے 3 کلیساوں پر 3 بم حملے کئے گئے۔

پہلے حملے میں موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا۔

عینی شاہدوں کے مطابق دھماکے سے قبل اسی موٹر سائیکل پر دو سواروں کو کلیسا کی طرف جاتے دیکھا گیا۔

دوسرا دھماکہ ایک کلیسا کے پارکنگ ایریا میں ہوا اور اس کے بعد اسی علاقے ایک تیسرے کلیسا میں دھماکہ ہوا۔

سکیورٹی کے ترجمان فرانس بارونگ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ حملوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کی خفیہ ایجنسی کے مطابق حملوں کے داعش کی طرف سے کئے جانے کا احتمال موجود ہے۔

واضح رہے کہ سال 2002 میں انڈونیشیا کے شہر بالی میں 3 مختلف مقامات پر بم حملوں میں 202 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں