سارکیسیان کا وزیراعظم بننا عوام کو ناگوار گزرگیا،دارالحکومت میں مظاہرے

آرمینیا میں سابق صدر سرج  سارکیسیان کے بطور وزیر اعظم انتخاب کے خلاف بڑے پیمانے پر مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سینکڑوں مظاہرین نے یریوان کے سرکاری دفاترجانے کا راستہ روک رکھا ہے

سارکیسیان کا وزیراعظم بننا عوام کو ناگوار گزرگیا،دارالحکومت میں مظاہرے
آرمینیا مظاہرے
آرمینیا مظاہرے

آرمینیا مظاہرے

آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں پولیس نے درجنوں حکومت مخالف مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

سابق صدر سرج  سارکیسیان کے بطور وزیر اعظم انتخاب کے خلاف بڑے پیمانے پر مسلسل احتجاج کا آج ساتواں دن ہے۔

سینکڑوں مظاہرین نے یریوان کے وسطی حصے میں  سرکاری  دفاتر کی جانب جانے والے راستے کو  روکنے   کی کوشش کی جس پر پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ  ایک دہائی تک ملک کے صدر رہنے والے روس نواز سارکیسیان کو  منگل کے روز ملک کا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں