اب کی بار نئے صدر کا تعلق کاسترو خاندان سے نہیں ہوگا:کیوبا پارلیمان

کیوبا کی قانون ساز اسمبلی کا خصوصی دو روزہ اجلاس گزشتہ  روز  سے شروع ہو گیا ہے جس کے دوران موجودہ صدر راؤل کاسترو کی جگہ ایک نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا

اب کی بار نئے صدر کا تعلق کاسترو خاندان سے نہیں ہوگا:کیوبا پارلیمان

کیوبا کی قانون ساز اسمبلی کا خصوصی دو روزہ اجلاس گزشتہ  روز  سے شروع ہو گیا ہے۔

 اس اجلاس میں موجودہ صدر راؤل کاسترو کی جگہ ایک نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

 کیوبا میں جو بھی نیا صدر منتخب کیا جائے گا  وہ کاسترو خاندان سے باہر کا ہو گا۔

اس کا امکان ہے کہ میگوئیل ڈیاز کانیل کو نیا صدر منتخب کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  راؤل کاسترو نے کیوبا کی صدارت سن 2006 میں سنبھالی تھی۔

 انقلابی لیڈر فیڈل کاسترو کیوبا پر سن 1959 سے لے کر سن 2006 تک حکمران رہے تھے۔

 



متعللقہ خبریں