ایک پست اخلاق شخص امریکی صدر کی ذمہ داری نہیں سنبھال سکتا: جمیزکومی

ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارتی منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔

 ایک انٹرویو میں جیمز کومی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ  جھوٹے، خواتین کی تحقیر کرنے والے اور اپنے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کے لیے ایک  بد نما داغ ہیں۔

جیمز کومی نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھولنے کی بیماری کے ابتدائی مراحل میں ہیں یا ذہنی طور پر کسی طرح بھی معذور  ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص دوسروں پر کڑی نظر رکھے اور ہر بات کا حساب کتاب رکھے وہ کسی طرح بھی معمولی ذہانت کا مالک نہیں ہوسکتا۔

متعللقہ خبریں